Breaking News
سندھ ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری
سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
جسٹس محمد ہمایوں خان اور جسٹس سریش کمار نے بطور ایڈیشنل جج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ جسٹس شاہ نواز میمن نے بھی بطور ایڈیشنل جج عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندے اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 30 جبکہ ایڈیشنل ججز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔