World

امریکی فوج کے سیکرٹری،وزیر دفاع کے ساتھ اختلافات کے باعث مستعفیٰ

امریکی فوج کے سیکرٹری،وزیر دفاع کے ساتھ اختلافات کے باعث مستعفیٰ
۱ منٹ پہلے

امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ صرف 18 ماہ اس عہدے پر فائز رہے، جبکہ 41 سالہ ڈرسکول امریکی تاریخ کے کم عمر ترین آرمی سیکرٹری تھے۔

 

اس سے قبل نیوی کے سیکریٹری جان فیلن، آرمی چیف آف اسٹاف رینڈی جارج، جنرل ڈیوڈ ہوڈنے اور میجر جنرل ولیم گرین بھی اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایک درجن سے زائد سینئر فوجی افسران کو برطرف بھی کر چکے ہیں۔

 

تاہم ڈین ڈرسکول اور پیٹ ہیگسیتھ کے درمیان اختلافات کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

ڈین ڈرسکول نے 2007 میں امریکی فوج میں بطور افسر خدمات کا آغاز کیا، بعد ازاں ایک کیولری پلاٹون کی قیادت کی اور 2009 میں عراق میں بھی تعینات رہے۔

 

آرمی سیکریٹری کی حیثیت سے ڈرسکول جنگی میدان میں جدید ڈرونز اور نئی عسکری ٹیکنالوجیز کے فروغ کے حوالے سے خاص طور پر نمایاں رہے۔

 

اپنی مدت کے دوران ڈرسکول نے امریکی شہروں میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے معاملات میں بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ وہ بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، فائر آرمز اینڈ ایکسپلوسوز (اے ٹی ایف) کے قائم مقام سربراہ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں