Breaking News

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
۱ منٹ پہلے

اسلام آباد,راولپنڈی،پشاور،سوات، بونیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

 

زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

 

زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی نقاط 36.53 ڈگری شمالی عرض بلد اور 70.88 ڈگری مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے۔

 

زلزلہ22 ستمبر کو شام 4 بج کر 30 منٹ پر آیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں