Business
ایئرلائن کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ایپلیکیشن پر جرمانہ عائد
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی نے ائیرلائن کی آن لائن ٹکٹ بک کرنے والی ایپلیکیشن پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت میں نجی ائیرلائن اور ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرنے والی ایپلیکیشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے بعد عدالت نے ائیرلائن کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ایپلیکیشن پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے آن لائن بکنگ ایپلیکیشن کو 30 دن کے اندر جرمانے کی رقم ادا کرنے اور اپنی سروس بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔