پاکستان ہائی کمیشن لندن میں مسلم ہینڈز اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

کھیل - 20 اگست 2025
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے مسلم ہینڈز اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ ٹیم دنیا بھر میں انٹرنیشنل میچز کھیل کر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اس ٹیم نے برطانیہ میں چار میچز کھیل کر شاندار پوزیشن حاصل کی اور اس سے پہلے ناروے کپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمیں ان بچوں کی محنت اور جذبے پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کرتے رہیں گے۔