خیبر پختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 385 افراد جاں بحق، سیکڑوں مکانات متاثر

news-banner

پاکستان - 20 اگست 2025

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک 385 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 182 افراد زخمی ہوئے۔

 

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 299 مرد، 52 خواتین اور 34 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 145 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

 

قدرتی آفت سے صوبے بھر میں 1398 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 1030 جزوی طور پر متاثر جبکہ 368 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق صرف بونیر میں 228 اور صوابی میں 41 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر اور بٹگرام شامل ہیں۔

 

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کی جائے۔