راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

news-banner

پاکستان - 20 اگست 2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں ناقص دودھ اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح موٹر وے، ٹھلیاں اور فتح جنگ روڈ پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 20 گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ لیٹر سے زائد دودھ کو چیک کیا گیا جبکہ 2 ہزار لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے 7 دودھ بردار گاڑیوں پر 1 لاکھ 96 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جو ناقص اور غیر معیاری دودھ سپلائی کرنے کی بنیاد پر کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام کو معیاری دودھ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جبکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔