پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 54واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

news-banner

پاکستان - 20 اگست 2025

آج پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 54واں یومِ شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کے اہتمام سے ہوا۔ علما کرام نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔

علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلت و رسوائی کا شکار ہو جاتی ہیں۔

علما نے زور دیا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں اور پائلٹ آفیسر راشد منہاس دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔