بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی کا سیاسی ہتھیار، راہول گاندھی کا نام نہاد جمہوریت پر کڑا وار

دنیا - 20 اگست 2025
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا محافظ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں ایک لاکھ سے زائد جعلی ووٹ موجود ہیں مگر الیکشن کمیشن تحقیقات کرنے کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں سے حلف نامے مانگ رہا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا: “چوری ان کی پکڑی گئی اور حلف نامہ مجھ سے مانگا جا رہا ہے، ایک دن پورا ملک الیکشن کمیشن سے حلف نامہ مانگے گا۔”
انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن مودی سرکار کے سیاسی ہتھکنڈوں کو تحفظ دے رہا ہے اور جعلی جمہوریت کا سہولت کار بن چکا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے بھی کہا کہ الیکشن کمشنرز بی جے پی کے لیے کام کر رہے ہیں جیسے انہوں نے بی جے پی کی رکنیت لے رکھی ہو۔
اپوزیشن جماعتوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں "انڈیا اتحاد" کی حکومت آنے پر جانبدار الیکشن کمشنرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق مودی سرکار اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بھارتی جمہوریت کی تباہی کا باعث بنا ہے۔