عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہوگی

news-banner

پاکستان - 20 اگست 2025

 

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ نااہلی ریفرنس پر آج الیکشن کمیشن میں سماعت ہوگی۔ سماعت صبح دس بجے ہوگی۔

گزشتہ سماعت میں عمر ایوب پیش نہ ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور بابر نواز کو نوٹس جاری کیے تھے۔

قانون کے مطابق الیکشن کمیشن 90 روز کے اندر ریفرنس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔