ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

news-banner

پاکستان - 20 اگست 2025

 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ماہ ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کے لیے اتوار 24 اگست (29 صفر) کو شام 6:30 بجے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔

دیگر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے۔