ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

news-banner

پاکستان - 10 ستمبر 2025

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سلیم شہزاد نے صحت اور کچھ دیگر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

 

سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہے ہیں اور ان پر کرپشن کے الزامات کبھی ثابت نہیں ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فوج سے بطور میجر ریٹائرمنٹ لی تھی اور وہ 1999ء میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ انہوں نے گریڈ 18 کے افسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا اور گریڈ 21 میں ڈی جی کے عہدے تک پہنچے۔

 

اپنے استعفیٰ میں انہوں نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کے طور پر انہوں نے کارکردگی کے تمام ریکارڈ توڑے۔ اپریل 2017ء میں ڈی جی نیب لاہور کے طور پر تعینات ہونے کے بعد انہوں نے عوام کے لیے کام کیا اور 947 ارب روپے کی ریکارڈ برآمدگیاں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے پہلے 17 سال کے مختلف ادوار میں صرف 44 ارب روپے کی برآمدگیاں ہوئی تھیں۔ انہوں نے مسلسل 5 سال تک ڈی جی نیب لاہور کے عہدے پر کام کیا اور میگا کرپشن کیسز پر کارروائی کی۔ انہوں نے چیئرمین نیب نذیر بٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ انہیں مزید 2 سال تک گھر میں رہنے کی اجازت دی جائے.