کاروبار - 28 نومبر 2025
پنجاب میں سموگ عذاب بن گئی ‘ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی خطرناک حد تک خراب
تازہ ترین - 29 اکتوبر 2025
پنجاب میں سموگ نے صورتحال کو انتہائی خطرناک بنا دیا ہے، جب کہ لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست آگیا۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 462 تک پہنچ گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی — ساندہ روڈ پر AQI 941، کینٹ میں 690، اقبال ٹاؤن میں 639 اور برکی روڈ پر 616 ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان کی فضا بھی زہریلی ہوچکی ہے جہاں مجموعی AQI 507 تک جا پہنچا، فیصل آباد میں 712، گوجرانوالہ میں 287 اور پشاور میں 219 ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ سموگ کے اثرات کم ہوں۔
انتظامیہ کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 16 مکینیکل واشرز، 50 واشر رکشے اور 400 سے زائد اہلکار اینٹی سموگ آپریشن میں مصروف ہیں۔ دن اور رات کی شفٹوں میں 300 کلومیٹر سے زائد شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور واشنگ کا عمل جاری ہے۔
ای پی اے کی جانب سے جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، بند روڈ، شاہدرہ، سگیاں، نظریہ پاکستان روڈ، اور فیروزپور روڈ سمیت 47 شاہراہوں پر روزانہ دو بار پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ فضا میں آلودگی کی شدت کو کم کیا جا سکے۔
دیکھیں

