کاروبار - 28 نومبر 2025
پنجاب میں سموگ کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر
تازہ ترین - 30 اکتوبر 2025
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے باعث فضا انتہائی مضرِ صحت ہوچکی ہے۔ لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 485 تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 833، گوجرانوالہ میں 764، سیالکوٹ میں شدید سموگ کے باعث فضا دھندلا گئی، جبکہ ملتان میں AQI 305 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی 445 کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ پبلک مقامات اور مرکزی شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل طور پر روک لگا دی گئی ہے۔
دیکھیں

