کاروبار - 28 نومبر 2025
سال 2026 کے سورج اور چاند گرہنوں کا شیڈول جاری ‘ پاکستان میں صرف ایک جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا
تازہ ترین - 30 اکتوبر 2025
ماہرینِ فلکیات کے مطابق سال 2026 کے دوران دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، جن میں سے صرف ایک جزوی گرہن پاکستان کے کچھ حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔
پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026 کو ہوگا، جو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو کر 5 بجے عروج پر اور 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ تاہم یہ گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
اس کے بعد سال کا پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026 کو متوقع ہے، جو ملک کے چند علاقوں میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔
دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو ہوگا، مگر یہ بھی پاکستان سے قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔
اسی طرح سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اگست کو پیش آئے گا، جو پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے زیادہ تر خطوں میں نظر نہیں آئے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فلکیاتی مظاہر نہ صرف عام ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں بلکہ سائنس دانوں کو نظامِ شمسی اور خلا کے حرکی اصولوں کو سمجھنے کے نئے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
دیکھیں

