دنیا کے سب سے آلودہ شہر: نئی دہلی پہلے، لاہور دوسرے، کراچی تیسرے نمبر پر

news-banner

تازہ ترین - 01 نومبر 2025

عالمی فضائی معیار کی ویب سائٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ایک بار پھر سرفہرست ہے، جبکہ پاکستان کے شہر لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز (PM2.5) کی مقدار 537 ریکارڈ کی گئی، جو خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ لاہور میں یہ سطح 282 اور کراچی میں 203 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق، یہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی نے شہریوں کی روزمرہ زندگی اور صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔