انٹرٹینمنٹ - 13 نومبر 2025
جی سیون وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ، اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی اور بلا تعطل امداد کی اجازت کا مطالبہ
دنیا - 13 نومبر 2025
جی سیون کے وزرائے خارجہ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔
کینیڈا میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا۔
اعلامیے میں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بڑے پیمانے پر بلا تعطل امدادی سرگرمیوں کی اجازت دیں تاکہ متاثرہ شہریوں تک فوری مدد پہنچ سکے۔
اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ نے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روسی حملوں کی سخت مذمت کی اور یوکرین روس جنگ کے فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
دیکھیں

