جرمنی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: فنڈنگ میں کمی اور ویکسین سے ہچکچاہٹ خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ

news-banner

تازہ ترین - 13 نومبر 2025

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے تصدیق کی ہے کہ جرمنی میں پولیو وائرس دریافت ہوا ہے، جس سے پولیو کے عالمی خاتمے کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 

 

ماہرین کے مطابق یہ وائرس جینیاتی طور پر پاکستان اور افغانستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

 

جرمنی کے مرکزی صحت کے ادارے نے بتایا کہ گندے پانی کے نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کے آثار پائے گئے ہیں، جس سے خدشہ ہے کہ وائرس سرحد پار منتقل ہوا ہو۔

 

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فنڈنگ میں کمی اور ویکسین لگوانے سے عوام کی ہچکچاہٹ پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ ادارے کے مطابق اگر عالمی تعاون کو فوری طور پر یقینی نہ بنایا گیا تو کئی دہائیوں کی محنت ضائع ہو سکتی ہے۔