امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے بھارت نئی دہلی دھماکے کی تحقیقات خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی مدد کی ضرورت نہیں

news-banner

دنیا - 13 نومبر 2025

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت کو نئی دہلی دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے، تاہم بھارت ایک بہترین تحقیقاتی صلاحیت رکھنے والا ملک ہے اور اسے ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔

 

اونٹاریو (کینیڈا) میں جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارت خود اس واقعے کی جامع تحقیقات کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ہے۔

 

 اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

 

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ کچھ معاہدوں کے نکات پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں حتمی شکل دی جا سکے۔