افغان طالبان حکومت کا پاکستانی تجارت ختم کرنے کا حکم، پاکستان سے درآمد شدہ ادویات کو ناقص قرار دیا

news-banner

کاروبار - 13 نومبر 2025

افغان طالبان حکومت نے افغان تاجروں کو پاکستان کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کریں اور متبادل تجارتی راستے اختیار کریں۔

 

ملا برادر نے پاکستان سے درآمد شدہ ادویات کے معیار کو ناقص قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ادویات درآمد کرنے والے تاجروں کو تین ماہ کی مہلت دی جاتی ہے تاکہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی کھاتے بند کر دیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دیگر علاقائی راستوں سے تجارت کریں۔