انٹرٹینمنٹ - 13 نومبر 2025
صدر ٹرمپ کا نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدنی کو انتباہ: “میرے ساتھ اچھا رویہ رکھو، ورنہ نقصان ہوگا”
دنیا - 13 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدنی کو ان کی “غصے بھری” تقریر پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے رویے میں نرمی لائیں، ورنہ ان کے لیے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات مشکل ہو سکتے ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “یہ غصے سے بھری تقریر تھی، بہت بُرا آغاز۔ میئر کو میرے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرنا چاہیے، ورنہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔”
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کئی اہم فیصلوں کی منظوری مجھ سے آتی ہے، اس لیے نیویارک کے لیے بہتر یہی ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے۔
ظہران ممدنی، جو بھارتی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہیں، نے اپنی فتح تقریر میں براہِ راست ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا: “ٹرمپ، چونکہ تم دیکھ رہے ہو، لہٰذا آواز ذرا اونچی کر لو۔”
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ “کمیونزم نہ پہلے کبھی کامیاب ہوا ہے، نہ اب ہوگا۔”
دیکھیں

