کھیل - 15 نومبر 2025
امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک‘امریکا تعاون پر تبادلہ خیال
دنیا - 15 نومبر 2025
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک–امریکا دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آئی ٹی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام کو دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کی مثبت پیش رفت قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے غزہ میں جاری امن کوششوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مشترکہ اہداف کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دیکھیں

