ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات طے

news-banner

دنیا - 15 نومبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کریں گے۔ 

 

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات محض رسمی نہیں ہوگی بلکہ اس کا دائرہ اس سے کہیں وسیع ہوگا۔

 

ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی عرب بڑی تعداد میں ایف-35 سمیت دیگر جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کے بہترین جنگی طیارے اور میزائل تیار کرتا ہے، اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

 

ابراہیمی معاہدوں سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ موضوع بھی ملاقات کا اہم حصہ ہوگا، اور انہیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔