پاکستان - 15 نومبر 2025
رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ پاکستان کے ڈالر بانڈز ایشیا میں سرفہرست
کاروبار - 15 نومبر 2025
عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دگنا کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں مزید اضافہ کا امکان ہے اور رواں سال یہ 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق، پاکستان پچھلے دو سال کے مقابلے میں اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اپ گریڈ دی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
مزید برآں پاکستان نے رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے، جو ملک کی عالمی مالیاتی مارکیٹ میں موجودگی کو مزید مستحکم کرے گا۔
دیکھیں

