کاروبار - 15 نومبر 2025
ارجنٹائن کے شہر ایزیزا میں خوفناک دھماکا، متعدد فیکٹریاں تباہ
دنیا - 15 نومبر 2025
ارجنٹائن کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں ایک زوردار دھماکا ہوا، جس کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہیں۔
میئر ایزیزا کے مطابق دھماکا اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں شدید متاثر ہوئیں، جبکہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
میئر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بڑے بڑے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے اور مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ نہایت شدید نوعیت اختیار کر چکی ہے۔
علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ دھماکے سے چند لمحے قبل انہوں نے آسمان سے ایک چیز کو گرتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد دھماکا ہوا۔
میئر ایزیزا کے مطابق یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو، تاہم حکام نے آگ پر مکمل قابو پانے تک اس کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔
دیکھیں

