کاروبار - 15 نومبر 2025
روس کا کیف پر بھرپور حملہ: ڈرونز اور میزائلوں سے 8 ہلاک، درجنوں زخمی
دنیا - 15 نومبر 2025
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں کے ذریعے کیف کو نشانہ بنایا، جس میں رہائشی علاقے، عمارتیں اور توانائی کے مراکز شامل تھے۔
یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا کہ روس کے کئی ڈرونز اور میزائل مار گرائے گئے، تاہم حملوں کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حملوں کے دوران آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ادھر روس نے ایک بار پھر نیٹو کو جنگ میں مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ دیا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف حالیہ حملوں کے تناظر میں نیٹو کو انتہائی احتیاط کرنی چاہیے، کیونکہ براہِ راست مداخلت روس–نیٹو تصادم کو جنم دے سکتی ہے۔
دیکھیں

