پاکستان - 17 نومبر 2025
طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
پاکستان - 17 نومبر 2025
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس تھما دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے حلقہ پی پی-116 کے دورے اور میڈیا سے گفتگو کرنے پر طلال چوہدری سے دو روز میں جواب طلب کر لیا۔
نوٹس کے مطابق حلقہ پی پی-116 میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا، جبکہ طلال چوہدری کا اس دوران دورہ اور میڈیا سے بات چیت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے۔
آفیسر نے ہدایت کی ہے کہ طلال چوہدری 48 گھنٹوں کے اندر اپنے مؤقف کی وضاحت پیش کریں۔
دیکھیں

