انٹرٹینمنٹ - 17 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت کے دو نئے ججز نے حلف اٹھا لیا، عدالت باقاعدہ کام شروع کرنے کو تیار
پاکستان - 17 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت کے دو نئے ججز، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ، نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔
اس سے قبل جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی بطور جج وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا چکے ہیں۔ یوں چیف جسٹس امین الدین خان سمیت عدالت کے سات ججز حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، جبکہ آئینی عدالت آج سے باقاعدہ کام کا آغاز کر رہی ہے۔
دوسری جانب، وفاقی آئینی عدالت کا اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں انتقال کے بعد کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ نمبر 1 میں مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ نمبر 2 میں بیٹھیں گے۔
آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی کو دوسری منزل پر رومز الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں بھی دوسری منزل پر قائم ہیں، تاہم دونوں ججز کی آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
دیکھیں

