انٹرٹینمنٹ - 17 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ ‘ پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل منظور
پاکستان - 17 نومبر 2025
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور حکمِ امتناع جاری کر دیا۔
جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں آجر و اجیر (employer–employee) سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ غریب مزدور سیکورٹی ڈیپازٹ کے نام پر اتنی رقم کہاں سے لائے گا؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق اگر نجی ادارہ ملازم کو نکالے گا تو اسے واجبات ادا کرنا ہوں گے، اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو مزدور اپیل کر سکتا ہے۔
ان کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے نجی ادارے کی اپیل کے ساتھ سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرط ختم کر دی تھی، جسے بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔
دیکھیں

