بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کو اسی ٹریبونل نے موت کی سزا سنا دی جسے انہوں نے قائم کیا تھا

news-banner

دنیا - 17 نومبر 2025

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو اسی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (ICT) نے موت کی سزا سنا دی، جسے ان کی حکومت نے 2010 میں 1971 کی جنگ کے دوران ہونے والے مظالم کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔

 

ابتدائی برسوں میں ٹریبونل نے جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سینیئر رہنماؤں کو جنگی جرائم میں سزا سنائی، جن میں بعض کو پھانسی بھی دی گئی۔

 

 تاہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ٹریبونل پر شواہد کی کمی، تیز رفتار کارروائی اور سیاسی انتقام کے الزامات لگائے، جنہیں حسینہ حکومت نے مسترد کیا۔

 

ٹریبونل عام طور پر سابق حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہوتا رہا، لیکن اگست 2024 میں حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد نئی عبوری حکومت نے اس کی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا۔

 

 پہلی بار اسی عدالت نے شیخ حسینہ، سابق وزیر داخلہ اور سابق پولیس سربراہ کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات کی سماعت کی، اور انہیں کٹہرے میں لا کر فیصلہ سنایا۔