انٹرٹینمنٹ - 17 نومبر 2025
سعودی عرب میں بس اور ڈیزل ٹینکر کی خوفناک ٹکر — 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق
دنیا - 17 نومبر 2025
سعودی عرب میں مکہ سے مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں، اور ہلاکتوں کی صحیح تعداد اور متاثرین کی شناخت جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے 16 شہری شامل ہیں۔ بس میں 43 افراد سوار تھے، جن میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ 43 میں سے صرف ایک زائر بچ گیا۔
حادثے کے بعد جدہ میں بھارتی قونصل خانے نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے تاکہ رابطہ اور مدد فراہم کی جا سکے۔
دیکھیں

