انٹرٹینمنٹ - 17 نومبر 2025
وزیراعظم کا شالیمار ایکسپریس اور کینٹ اسٹیشن اپ گریڈیشن کا افتتاح — ریلوے میں اصلاحات اور جدید سہولتوں کا اعلان
کاروبار - 17 نومبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد اس کا باضابطہ افتتاح کر دیا، جبکہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی نئی تزئین و آرائش بھی عوام کے لیے کھول دی گئی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن کی جدید انداز میں اپ گریڈیشن قابل تحسین ہے، نئی فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس مسافروں کے لیے معیاری سفری ماحول فراہم کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر انتظار گاہ، ڈائننگ روم اور خودکار ٹکٹ سسٹم شاندار معیار کے مطابق تیار کیے گئے ہیں اور شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر ایک نئی ٹرین کا روپ دے دیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کا ریلوے نظام برسوں سے زبوں حالی کا شکار تھا، تاہم اس اسٹیشن کی صفائی اور دیکھ بھال کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا تک ریلوے روٹ کی بحالی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی اور ریلوے اپ گریڈیشن کے لیے درکار فنڈز فوری فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بہت کم وقت میں مکمل کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ میں ریلوے میں متعدد بنیادی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔
دیکھیں

