خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں — بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک

news-banner

پاکستان - 18 نومبر 2025

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو اہم انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی جہاں خفیہ معلومات پر کی گئی آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں 4 افغان باشندے اور ایک اہم خارجی ونگ کمانڈر، عالم محسود شامل ہے۔


ترجمان کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری شدت سے جاری ہے اور بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے دتہ خیل اور کولاچی میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ فورسز عزمِ استحکام کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے ہیں، اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔