پاکستان - 18 نومبر 2025
کان میں کاٹن یا ایئربڈز کا استعمال خطرناک، ڈاکٹرز کی نئی وارننگ
تازہ ترین - 18 نومبر 2025
طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کانوں: کو کاٹن بڈز یا ایئربڈز سے صاف کرنا بظاہر بےضرر محسوس ہوتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ عمل کانوں کے انفیکشن اور سماعتی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہا ہے۔
یہ وارننگ اس وقت جاری کی گئی ہے جب اسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو غلط طریقے سے کان صاف کرنے کے باعث تکالیف کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایئربڈز یا کاٹن کان صاف کر دیتے ہیں، لیکن وہ کان کا میل نکالنے کے بجائے اسے مزید اندر دھکیل دیتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کان کے درد اور انفیکشن کے تقریبا 70 فیصد کیسز اسی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ غلط صفائی سے کان کے نازک پردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے سماعت متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ گھر میں کاٹن بڈز کے ذریعے کان صاف کرنے سے گریز کریں، اور میل زیادہ ہونے یا تکلیف کی صورت میں کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
صرف تربیت یافتہ پروفیشنلز ہی مخصوص آلات کے ذریعے کانوں کو محفوظ طریقے سے صاف کر سکتے ہیں۔
دیکھیں

