شہباز شریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو ٹیلی فون پر مبارکباد

news-banner

پاکستان - 18 نومبر 2025

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔

 

شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی اور امن و سلامتی کے لیے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پُرعزم ہیں اور وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔