پاکستان - 19 نومبر 2025
پاکستان کے ٹی ٹی پی سے متعلق تحفظات جائز ہیں، یورپی یونین کے نئے سفیر کا اعتراف
دنیا - 19 نومبر 2025
یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق خدشات بالکل بجا ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ درست ہے کہ افغان سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے دوحہ معاہدے کی پاسداری سے متعلق کوئی واضح رائے دینے کے لیے مزید معلومات درکار ہیں۔
سفیر نے کہا کہ ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہیئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی پارلیمان اور حکومت کو تسلیم کرتی ہے، تاہم اصلاحات ناگزیر ہیں۔
ان کے مطابق آئینی ترمیم پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
رائمونڈس کاروبلس نے واضح کیا کہ سیاسی تنوع اور عدلیہ کی آزادی جمہوری اصولوں کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے 2022 کے سیلابوں کے بعد تقریباً ایک ارب یورو کی امداد فراہم کی اور ماحولیاتی تبدیلی پر تعاون مستقبل میں بھی اولین ترجیح رہے گا۔
دیکھیں

