پاکستان - 19 نومبر 2025
امریکا نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا
دنیا - 19 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم نان نیٹو اتحادی (Major Non-NATO Ally) قرار دے دیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق آج سعودی عرب پہلے کی نسبت کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، اور انہیں یقین ہے کہ ایران بھی بالآخر امریکا کے ساتھ کسی نئے معاہدے کی طرف آئے گا۔
دیکھیں

