ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

news-banner

کاروبار - 19 نومبر 2025

ملک میں بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 65 پیسے کمی کی درخواست نیپرا (National Electric Power Regulatory Authority) میں جمع کرا دی ہے۔

 

یہ درخواست اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے۔


نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔


اگر درخواست منظور ہو گئی تو صارفین کو بجلی کے نرخوں میں معمولی ریلیف مل سکتا ہے۔