پاکستان - 19 نومبر 2025
بابر اعظم ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے
کھیل - 19 نومبر 2025
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں نویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس کارکردگی کے بعد 31 سالہ بابر اعظم پاکستان کے اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ صائم ایوب اور عمر اکمل کے پاس ہے، جو 10 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں۔ بابر اعظم اب 9 صفر کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
دیکھیں

