دنیا - 19 نومبر 2025
عاطف اسلم پر دلجیت دوسانجھ کا ڈانس کاپی کرنے کا الزام
انٹرٹینمنٹ - 19 نومبر 2025
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو اکثر بھارتی گلوکار و موسیقار کاپی کرنے کا الزام لگتا رہا ہے، لیکن اس بار بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ڈانس کاپی کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
یہ الزام اس وقت سامنے آیا جب عاطف اسلم کی حالیہ میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اسٹیج پر پرجوش انداز میں ڈانس کرتے نظر آئے۔
ویڈیو میں عاطف اسلم نے پہلی بار منفرد انداز میں ڈانس کیا، حالانکہ وہ عام طور پر اپنے کنسرٹس میں زیادہ ڈانس نہیں کرتے۔
وائرل ویڈیو کے بعد متعدد شائقین نے ان پر دلجیت دوسانجھ کے ڈانس اسٹائل کی نقل کرنے کا الزام لگایا۔
کچھ صارفین نے عاطف اسلم کے رقص پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لوگوں کو ڈانس کے بغیر بھی خوش کر سکتے ہیں۔
دیکھیں

