کھیل - 19 نومبر 2025
حمل کے دوران ماؤں کے تناؤ سے بچوں کے دودھ کے دانت وقت سے پہلے نکل سکتے ہیں
تازہ ترین - 19 نومبر 2025
تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر حاملہ خواتین تناؤ میں ہوں تو ان کے بچوں کے دودھ کے دانت وقت سے پہلے نکل سکتے ہیں۔
امریکا میں کی گئی تحقیق میں 142 حاملہ خواتین کا مطالعہ کیا گیا۔ دورانِ تحقیق، ان خواتین کے تھوک کے نمونے لیے گئے اور ان کے تناؤ کی سطح کو جانچا گیا۔
پیدائش کے بعد بچوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا گیا، جس میں ان کی عمر کے 2، 4، 6، 12، 18 اور 24 ماہ کے مراحل شامل تھے۔
نتائج سے پتہ چلا کہ وہ مائیں جن کے تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کی سطح زیادہ تھی، ان کے بچوں کے دودھ کے دانت جلدی نکلے۔
خاص طور پر چھ ماہ کی عمر تک ایسے بچوں میں اوسطاً چار دانت زیادہ نکلے، بالمقابل بچوں کے جن کی ماؤں میں کورٹیسول کی سطح کم تھی۔
ماہرین کے مطابق ماؤں کے تناؤ کے ہارمونز بچوں کی ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما پر اثر ڈال سکتے ہیں، جس سے کیلشیم اور وٹامن ڈی کی ریگولیشن متاثر ہو سکتی ہے۔
ماہرین نے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ماں کے ہارمونز کس حد تک اور کن میکانی راستوں کے ذریعے بچے کی مجموعی صحت اور نشوونما پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
دیکھیں

