کاروبار - 19 نومبر 2025
تابش ہاشمی کا اپنے ’گھر والے نام‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف
انٹرٹینمنٹ - 19 نومبر 2025
اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے اپنے بچپن کے نام سے متعلق ایک دلچسپ بات کا انکشاف کیا ہے۔
اپنے پروگرام ہنسنا منع ہے میں ہدایتکار و اداکار احتشام الدین سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں بھی دو نام رکھنے کی روایت موجود تھی، بالکل اسی طرح جیسے احتشام الدین کے گھر میں تھی۔
احتشام الدین نے بتایا کہ ان کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے، جہاں لوگوں کے دو نام رکھے جاتے ہیں—ایک گھر کے اندر استعمال ہونے والا اور دوسرا رسمی یا دستاویزی نام۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں انہیں "اطہر پاشا" کہا جاتا تھا جبکہ بیرونی دنیا میں ان کا نام "احتشام الدین" ہی ہے۔
اسی گفتگو کے دوران تابش ہاشمی نے بھی ہنستے ہوئے بتایا کہ ان کے والد اور تایا کے بھی دو نام تھے، اور خود ان کا بھی ایک گھر والا نام موجود تھا۔
تابش نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنا دوسرا نام بتانے والے ہیں، لیکن امید کرتے ہیں کہ کوئی آگے نہیں بتائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ پر نام تابش احمد ہاشمی ہے اور خاندان میں بھی انہیں اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بچپن میں ان کا ایک اور نام رکھا گیا تھا، "فخرالسلام ہاشمی"، مگر بعد میں گھر والوں نے سوچا کہ نہ اسلام کو اس نام پر فخر ہوگا اور نہ انہیں، اسی لیے یہ نام تبدیل کر دیا گیا۔
دیکھیں

