کاروبار - 19 نومبر 2025
رانجی ٹرافی میں انوکھا واقعہ: بھارتی بیٹر لامابام اجے ’گیند دو بار مارنے‘ پر آؤٹ
کھیل - 19 نومبر 2025
بھارتی ریاست منی پور کی ٹیم کے بیٹر لامابام اجے سنگھ رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ کے دوران ایک نایاب انداز میں آؤٹ ہو گئے۔
وہ کرکٹ کے قانون کے تحت "ہٹ دی بال ٹوائس" یعنی گیند کو دو مرتبہ مارنے پر آؤٹ قرار دیے گئے۔
کرک انفو کے مطابق اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کیا، جس کے بعد گیند آہستہ آہستہ واپس اسٹمپ کی طرف بڑھنے لگی۔ بلے باز نے وکٹ بچانے کی کوشش میں بیٹ سے دوبارہ گیند کو روکنے کی کوشش کی، جس پر امپائر دھرمیندر بھاردواج نے انہیں آؤٹ دے دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گیند واقعی اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی اور وکٹ بچانے کے لیے دوسرا شاٹ قوانین کے مطابق جائز تھا، لیکن بیٹر یا ٹیم کی جانب سے کسی نے بھی فیصلے پر احتجاج نہیں کیا۔
ایم سی سی کے قانون 34.1.1 کے مطابق اگر بلے باز جان بوجھ کر گیند کو دوسری بار بیٹ یا جسم کے کسی حصے سے کھیلتا ہے، تو اسے آؤٹ قرار دیا جائے گا۔ البتہ اگر دوسرا شاٹ صرف وکٹ بچانے کے لیے ہو تو بیٹر ناٹ آؤٹ ہوتا ہے۔
رانجی ٹرافی میں اس طرح آؤٹ ہونے کا آخری واقعہ 2005 میں پیش آیا تھا، جب مقبوضہ کشمیر کے کپتان دھرو مہاجن اسی قانون کے تحت آؤٹ ہوئے تھے۔ اس سے قبل صرف تین بیٹر—آندھرا کے کے بوانا (1963)، کشمیر کے شاہد پرویز (1986) اور تمل ناڈو کے آنند جارج (1998)—اسی انداز میں آؤٹ قرار دیے جا چکے ہیں۔
دیکھیں

