پاکستان - 22 نومبر 2025
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے ہرایا، فائنل میں جگہ پکی
کھیل - 22 نومبر 2025
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
وکٹ کیپر بلے باز غازی غوری کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کو ایک مقابلہ جاتی مجموعے تک لے جانے میں اہم ثابت ہوئی۔ اوپنرز محمد نعیم اور ماز صادق نے 30 رنز کی شروعات فراہم کی، مگر دونوں جلد آؤٹ ہوگئے۔
سعد مسعود اور غازی غوری نے چھٹی وکٹ کے لیے 47 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ احمد دانیال نے آخر میں صرف 8 گیندوں پر 22 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اہم کردار ادا کیا، جبکہ غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی باؤلنگ میں پرمود مدوشن نے 4، ٹریون میتھیو نے 3 جبکہ رتھنائیکا اور ویلالاگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے لاسیتھ کروسپلے کی 7 گیندوں پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت بہترین آغاز لیا، مگر ان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ ملان رتھنائیکا نے 40 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن دوسرے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
پاکستان کی جانب سے باؤلنگ شاندار رہی۔ سفیان مقیم نے صرف 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، سعد مسعود نے بھی 3 وکٹیں لے کر سری لنکا کو دباؤ میں رکھا۔ احمد دانیال اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا ٹیم آخری اوور تک جدوجہد کرتی رہی مگر مقررہ اوورز میں 5 رنز کے فرق سے میچ پاکستان کے نام رہا۔
اب فائنل 23 نومبر کو دوحہ میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
دیکھیں

