پاکستان - 22 نومبر 2025
اسحاق ڈار کی سنگاپوری و بنگلادیشی ہم منصب سے اہم غیر رسمی ملاقات — علاقائی تعاون کے فروغ پر زور
دنیا - 22 نومبر 2025
ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسفک فورم کے دوران سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرنن اور بنگلادیش کے سفیر خندکر مسعود الاسلام سے غیر رسمی ملاقات کی۔
ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے تعمیری اور مثبت مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ باہمی اعتماد، سفارتی روابط اور خطے میں تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور شرکا نے مختلف امور پر اپنے نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد خطے میں شراکت داری بڑھانا، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگ حکمتِ عملی بنانا اور ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنا تھا۔
یہ غیر رسمی گفتگو برسلز میں منعقد ہونے والے فورم کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، جہاں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ نمائندے شریک ہیں۔
دیکھیں

