پاکستان - 22 نومبر 2025
خواجہ آصف: بھارت سے جنگ کا خطرہ برقرار، پاکستان دہشت گردی پر جلد قابو پا لے گا
پاکستان - 22 نومبر 2025
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ان کے مطابق مئی میں ہونے والی جھڑپوں کے فوراً بعد بھی ایک بڑی جنگ کے امکانات موجود تھے اور آج بھی صورتحال مکمل طور پر نارمل نہیں کہی جاسکتی۔
خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا بدلہ افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے لینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن عالمی برادری اب پاکستان کی کارکردگی کو سراہ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کی تصدیق خود امریکا کر رہا ہے اور امریکی صدر نے براہِ راست مداخلت کرکے خطے میں کشیدگی کم کرائی۔
انہوں نے کہا کہ پراکسی وار دہائیوں سے جاری ہے اور جدید جنگی حکمتِ عملی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔
وزیرِ دفاع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے کابل حکومت کو متعدد بار ثبوت فراہم کیے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، تاہم افغانستان مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔ وانا حملے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے اور پاکستان اس کا جواب ضرور دے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان کے اندرونی اختلافات سنگین صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مئی کی جھڑپ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 لڑاکا طیارے بشمول رافیل تباہ کیے تھے جبکہ بھارتی ایس-400 دفاعی نظام بھی ناکام بنا دیا تھا، جس کے باعث بھارت کو تاریخی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔
دیکھیں

