دبئی ایئر شو میں تیجس حادثہ: بھارتی میڈیا امریکا کے انجن کو ذمہ دار قرار دینے کی کوشش میں مصروف

news-banner

دنیا - 22 نومبر 2025

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا اور سابقہ فوجی افسران، بشمول (ر) میجر جنرل جی ڈی بخشی اور اینکر ارنب گوسوامی، نے حادثے کی ذمہ داری امریکی انجن پر ڈالنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

 

ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے بنائے گئے جی ای 404 انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھارت کی دفاعی تیاری میں خلاء پیدا کیا اور امریکی حکومت نے انجن کی ترسیل سست کر کے تیجس پروگرام کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایل سی اے اور تیجس پروگرام کو کبھی دوست نہیں سمجھتا۔

 

رپورٹس کے مطابق تیجس میں 53 اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سابق میجر جنرل جی ڈی بخشی نے کہا کہ جی ای 404 انجن بھارت کو دو سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، جبکہ ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود صرف دو انجن موصول ہوئے ہیں۔

 

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔