انٹرٹینمنٹ - 23 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی کی دھاندلی کیس درخواست 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر
پاکستان - 23 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت نے انتخابی دھاندلی کے الزامات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت 25 نومبر کے لیے مقرر کر دی ہے۔
چیف جسٹس امین الدین نے اس کیس کے لیے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔
بنچ کے دیگر ججوں میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ درخواست سپریم کورٹ سے منتقل ہوکر وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ کار میں آ گئی۔
دیکھیں

