انٹرٹینمنٹ - 23 نومبر 2025
مریم نواز کی خدمت کی سیاست نے مسلم لیگ (ن) کو پہلی ترجیح بنا دیا ہے، عظمیٰ بخاری
پاکستان - 23 نومبر 2025
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمت پر مبنی پالیسیوں نے شیر کو کامیابی کی علامت بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) عوام کی پہلی انتخابی ترجیح بن چکی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے خالی پولنگ کیمپس کی ویڈیو بھی جاری کی، اور دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے کیمپس میں عوام کا غیر معمولی رش ہے، جبکہ تحریک انصاف کے کیمپس خالی پڑے ہیں—کہیں خالی کرسیاں ہیں تو کہیں ویران ٹینٹ۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار واضح برتری سے کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں، 3 لاکھ مریض مفت ادویات سے مستفید ہو رہے ہیں، 20 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، 18 ہزار کسانوں کو ٹریکٹر مل رہے ہیں، 25 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 50 ہزار اسکالرشپس نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے پنجاب میں جدید الیکٹرک بسوں کا نظام فعال ہے، اسی لیے عوام مسلم لیگ (ن) کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ن لیگ کے پولنگ کیمپس میں گہما گہمی جبکہ پی ٹی آئی کے کیمپس پر ویرانی کا راج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ شکست خوردہ عناصر پولنگ سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باشعور عوام کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کس منہ سے ووٹ مانگ سکتے ہیں—عوام سب حقیقت جان چکے ہیں۔
دیکھیں

