انٹرٹینمنٹ - 23 نومبر 2025
بھارت میں مسلمان اعلیٰ عہدوں سے محروم، نیویارک کا میئر بن سکتا ہے مگر وائس چانسلر نہیں: مولانا ارشد مدنی
دنیا - 23 نومبر 2025
جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمان نمایاں عہدوں پر پہنچ رہے ہیں، یہاں تک کہ نیویارک اور لندن جیسے بڑے شہروں کے میئر مسلمان بن سکتے ہیں، مگر بھارت میں ایک مسلمان کے لیے یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننا بھی تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد یہی لگتا ہے کہ مسلمان کبھی سر نہ اٹھا سکیں۔ اگر کوئی مسلمان وائس چانسلر بن بھی جائے تو اسے نشانہ بنا کر جیل بھیج دیا جاتا ہے، جیسا کہ اعظم خان کے ساتھ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الفلاح یونیورسٹی کے مالک کو غیر یقینی صورتحال میں جیل میں رکھا گیا ہے اور کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کب رہا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے عدالتی نظام ہے جہاں مقدمہ ثابت ہونے سے پہلے ہی کسی کو مسلسل قید میں رکھا جائے؟
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی مسلمانوں کو تعلیم، قیادت اور انتظامی ڈھانچوں میں آگے بڑھنے سے روکا جا رہا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں نے مسلمانوں کے حقوق محدود کر دیے ہیں اور ان کا حوصلہ پست کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

